
الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم د یا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دے دیا
لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف جے یو آئی (ف) کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان، و دیگر خوشدل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CIx9av
0 comments: