
برطانوی حکام نے 22 نومبر سے منظور شدہ ویکسینز کی فہرست میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینز سائنو فارم، سائنوویک اور کویکسین کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان کرسچن ٹرنر نے اس پیش رفت کو ’پاکستانی مسافروں کے لیے خوشخبری‘ قرار دیتے ہوئے، اس کے بارے میں ٹوئٹر پر آگاہ…
Good news for ?? travellers:
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) November 9, 2021
?? adds Sinonvac, Sinopharm & Covaxin to the fully vaccinated list for inward travel Rules from 22 November @WHO @Officialncoc @fslsltn @Asad_Umar
More details here ?https://t.co/6MEGmKCubC
مسافروں کے پاس منظور شدہ ویکسین کے مکمل کورس کے ساتھ مکمل ویکسینیشن کا ثبوت ہونا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پہنچنے سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین کی آخری خوراک لی ہو اور ان 14 دنوں میں ویکسین کا آخری دن شمار نہیں ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان سے واپس جانے والے مسافر جنہوں نے سائنو فارم، سائنوویک اور کویکسین ویکسین لگوائی تھی انہیں برطانیہ پہنچنے پر 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب اس پیش رفت سے مسافروں کو سہولت ملے گی لیکن اس میں اسپٹنک کو ویکسین کی منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
اسپٹنک پاکستان میں لگائی جانے والی 7 ویکسینز میں سے ایک ہے جن میں فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا، سائنو فارم، سینووک اور کین سینو شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YvFijN
0 comments: