
چایئنہ کی موبائل کمپنی ویوو نے وائے 15 ایس ایک انٹری لیول اسمارٹ فون کو متعارف کروا دیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق ویوو وائے سیریز نیا اسمارٹ فون سنگاپور میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ویوو وائے 15 ایس میں اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔
موبائیل فون میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہے۔ وائے 15 ایس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے اور اس میں ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔
فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے مگر یو ایس بی سی پورٹ کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ فون کا حصہ ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر سنسر دیا گیا ہے۔ یہ فون گرین اور بلیو 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اس کی قیمت 133 ڈالرز یعنی 22ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
خیال رہے کہ کمپنی نے سنگاپور سے باہر دستیابی کے حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mXy1mm
0 comments: