Saturday, November 20, 2021

نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا

نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کا وزیراعظم عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے ترجمان سمبت پترا نے کہا کہ پنجاب سدھو سے بہتر کا مستحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کو بھائی کہنا بھارت اور اس کے عوام کے لیے سنجیدہ اور تشویشناک ہے، سرحدی ریاستی قیادت کو بولنے سے پہلے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رہنما امت مالویا نے بھی سدھو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nAsvGI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times