
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبر کو لطیفہ اور معاون خصوصی شہباز گل نے پروپیگنڈا قرار دے دیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کیلئے لطیفے گھڑے جارہے ہیں۔ مہم چلا جارہی ہے، کیا کوئی جج چائے پیتے ہوئے کسی اور کے سامنے فون پر ایسی…
اندازہ کریں کہ کوئی چیف جسٹس فون پر کسی کے سامنے ایسی ہدایات جاری کر سکتا ہے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی۔ ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم ہے۔
انصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2021
انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتایا جائے کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔
معاون خصوصہ شہباز گل نے خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لیگ کو خبروں میں رہنے کیلئے روز کسی پروپیگنڈے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسٹس قیوم کو فون پر فیصلے لکھوانے والوں کی اخلاقی پستی ملاحظہ کیجیئے۔قوم کو سرٹیفائیڈ جھوٹوں سے سچائی کی امید نہیں
معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ سستے پولیٹیکل سٹنٹ سے منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے داغ نہیں دھوپائیں گے۔پاکستان کو لوٹنے والے دنیا میں مقام عبرت بنیں گے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YRONdu
0 comments: