Monday, November 15, 2021

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کاکپتان مقرر

بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان بنا دیا

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان بنادیا۔

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اپنے نام کرلیا ہے، میگا ایونٹ کے بعد آئی سی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
بابر اعظم کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، ایڈم زمپا ، آسالنکا، ایڈرین مارکرم، معین علی، ہرسرانگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نورٹریج جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ بھارت کا ایک بھی کرکٹر آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بناسکا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oxnca2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times