Friday, November 12, 2021

نابینا شخص کو سب کچھ پڑھ کر سنانےوالا ڈیجیٹل آلہ تیار

بینائی سے محروم افراد کیلیے منفرد ڈیجیٹل آلہ

راولپنڈی میں بینائی سے محروم افراد کے لیے ایک چھوٹا سا ڈیجیٹل آلہ استعمال کیا جا رہا ہے، جوکہ نابینا شخص کو سب کچھ پڑھ کر سناتا، ارد گرد کے ماحول اور مناظر کی تفصیل بھی بتاتا ہے۔الشفا آئی ٹرسٹ کا لو ویژن ڈیپارٹمنٹ ضرورت مند افراد کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال انتہائی آسان اور…

ڈیوائس استعمال کرنے والی مریضہ کہتی ہیں کہ مشین نے تو جیسے سب کچھ سنایا ہی نہیں بلکہ کانوں سے دکھا بھی دیا۔ ڈیوائس کے لگانے کے بعد مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ ہر چیز صاف نظر آنے لگی ہے۔

ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ فی الحال چند ہی آلات دستیاب ہیں، جو دولت مندوں یا شوقین افراد کے لیے نہیں بلکہ صرف ضرورت مند طلباء یا کچھ کرنے کے لیے پر عزم لوگوں کو ہی دیے جائیں گے۔آپٹومیٹرسٹ ڈاکٹر امبر کا کہنا ہے کہ ابھی تک تقریبا 60 افراد ہم سے رابطہ کر چکے ہیں، اس ڈیوائس کے بارے میں ہماری ابھی تک یہی پالیسی ہے کہ ضرورت مند لوگوں کو فراہم کی جائے۔

ٹرسٹ انتظامیہ جنرل (ر) رحمت خان کا کہنا ہے کہ ایک آلے کی قیمت ہے 4 ہزار ڈالر ہے لیکن حکومت اس کی درآمد آسان بنا دے تو مریضوں کے لیے یہ کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہوگا۔جنرل (ر) رحمت خان کا کہنا ہے کہ اگر امپورٹ کی اجازت مل جائے تو حکومت سے درخواست ہےکہ یہ خالصتا عوام کی فلاح کے لیے ہے۔ حکومت اس ڈیوائس پر چھوٹ دے اور کوئی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے۔چھوٹی سی یہ ڈیوائس نابینا افراد کو روز مرہ کام میں آسانی اور دنیا کے رنگوں سے روشناس کرانے کا مفید اور منفرد ذریعہ ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3n9uVf4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times