
فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی بزرگ خواتین کو پولیس اہلکار نے جھنجھوڑ اور دھکے دیے۔ رپوٹ کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بزرگ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والے شہریوں کا شکوہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں خواتین کو زمین پر بٹھا کر انتظار کروایا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qPCBVY
0 comments: