Saturday, November 20, 2021

آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائرکردی

آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائرکردی

سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے تحت توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی نئی درخواست دائرکردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بیرسٹر شیراز راجپر کے ذریعے توشہ خانہ ریفرنس کو احتساب عدالت میں چیلنج کردیا ہے ۔
بریت درخواست میں کہا گیا ہےکہ میں پاکستان کا سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہوں، ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آصف علی زدراری کا مؤقف ہےکہ نیب نے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے ، عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس ختم کرے اور نیب ریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔

خیال رہے کہ نیب ریفرنس میں آصف زرداری پر توشہ خانہ سے تحائف میں ملنے والی گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے حاصل کرنے کا الزام ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qXEKPA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times