اسکاٹ لینڈ میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 26میں صدر جو بائیڈن افتتاحی کلمات کے دوران سوتے ہوئے دکھائی دیے.موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں امریکی صدر اپنے خطاب سے پہلے آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے 22 سیکنڈ تک اپنے آنکھیں بند رکھیں ۔ تبھی ان کے ایک معاون نے انہیں جگایا۔
کانفرنس میں اسے پہلے بھی صدر جوبائیڈن نے 7 سیکنڈ تک آنکھیں موند کر رکھیں پھر آنکھیں کھولیں اور سر ہلایا۔
جس وقت بائیڈن اونگھ رہے تھے اس وقت ایک سوشل ایکٹوسٹ گلوبل وارمنگ سے متنبہ کرتے ہوئے۔عالمی برادری کو جگانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ نے ہماری کھانا اگانے اور یہاں تک کہ زندہ رہنے کی صلاحیت کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اسی لمحے بائیڈن کے معاون نے انہیں جگادیا اور صدرنے تالیاں بجاکر اپنی توجہ دوبارہ کانفرنس کی طرف کردی۔ صدر بائیڈن آنکھوں کو بھی رگڑتے رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3byR0x6
0 comments: