Tuesday, November 2, 2021

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن سے واپسی پر دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے اور4 فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے امیر حاتم گروپ سے بتایا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

دہشت گرد انسداد پولیو ٹیم پرحملوں، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے چارایس ایم جی، 16 چارجر،4 بنڈولیر اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3k02cY9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times