Saturday, October 23, 2021

امریکا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام، تحقیقات شروع

امریکا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا

امریکا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تجربے کی ناکامی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے ہائپر سونک میزائل تجربے کی ناکامی کا اعلان کیا۔ غیرملکی رپورٹس کے مطابق آواز کی رفتار سے بھی 5 گنا تیز ہائپر سونک میزائل کی غیر معمولی رفتار بڑھانے والا راکٹ ناکام ہوگیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تجربے کی ناکامی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چین اور روس پہلے ہی ہائپر سونک میزائلوں کے تجربات کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے بھی ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30XgCBJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times