
مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر پر برس پڑے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں، انہوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اب پاکستان کو دیوالیہ کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا گورنر اسٹیٹ بینک کہہ رہے ہیں کہ روپے کی قدر کم ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا یہ نہیں سوچا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے ڈالر پر ایک روپیہ بڑھنے سے ملک کا قرض بڑھ جاتا ہے تو آج تو ڈالر کی قیمت میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nl1t4C
0 comments: