Thursday, October 28, 2021

شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں کمپنی کا مؤقف ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور عدالت میں عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mhNtt7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times