Sunday, October 31, 2021

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پاگئے

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پاگئے

وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاملے طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان رات گئے مذاکرات ہوئے، حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل تھے جبکہ مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملے طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر کئی روز سے جاری دھرنا ختم کریں گے، جس کے جواب ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان اور مفتی منیب الرحمان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں حکومتی وفد اور مفتی منیب الرحمان مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jTj1DZ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times