Sunday, October 31, 2021

کالعدم تنظیم کے احتجاج سے بند جی ٹی روڈ بحال ہونے لگی

کالعدم تنظیم کے احتجاج سے بند جی ٹی روڈ بحال ہونے لگی

کالعدم تنظیم کے احتجاج سے بند جی ٹی روڈ کو آہستہ آہستہ کھولا جا رہا ہے۔ دریائے جہلم پر چھوٹی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے راستہ بنا دیا گیا تاہم سیکیورٹی کی بھاری نفری تاحال تعینات ہے۔سرائےعالمگیر میں کھودی گئی خندق بھر دی گئی ہے۔ گجرات، وزیر آباد، جہلم سمیت کئی شہروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگی ہے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز ابھی تک بند، راولپنڈی میں مری روڈ سے بھی کنٹینر ہٹا دئیے گئے، فیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے، اسلام آباد میں میٹرو سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے ہیں۔ مری روڈ پر لگےکنٹینرزہٹا دیئےگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔ صدرسے فیض آباد تک ٹریفک بحال ہے۔

دریاے جہلم کے تینوں پلوں سے پولیس نفری کم کر دی گئی ہے۔ کنٹینرزاور رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ رکاوٹوں کو ہٹا نے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرائے عالمگیر میں ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہوگیا۔ انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کی نگرانی کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، مفتی غلام غوث بغدادی اور انجینر حفیظ اللہ قلبی بھی اس کا حصہ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3BuKTEt

0 comments:

Popular Posts Khyber Times