Monday, October 18, 2021

افغان طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا اعلان کر دیا

افغان طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا اعلان کر دیا

افغان طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا عندیہ دے دہا ہے۔ رپوٹ کے مطابق لڑکیوں کے تعلیم کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی مرتب کر کے طالبات کے لیے سیکنڈری اسکول اور جامعات کھول دیے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے مگر اس کی بھی وجوہات ہیں ، شیخ رشید 

ترجمان افغان وزارت داخلہ قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان وزارت تعلیم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معلومات کے مطابق بہت جلد تمام جامعات اور سیکنڈری اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے تاہم پوری دنیا کی جانب سے افغان حکام کو لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا جا رہا تھا۔

 افغان طالبان کی جانب سے لڑکوں کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے تھے جبکہ سیکنڈری اسکول، کالجز اور جامعات کی لڑکیوں کو پالیسی بننے تک گھر پر رہنے کا کہا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3n7ebUs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times