Friday, October 29, 2021

سپریم کورٹ کا کراچی میں ایک اور عمارت گرانے کا حکم

 تجوری ہائٹس

سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر تعمیر تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے اراضی پر عمارت تجوری ہائٹس کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل رضا ربانی نے کہا کہ الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے، میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nCAx0A

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times