Thursday, October 28, 2021

امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال کی اور مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

خبررساں ادارے کے مطابق دونوں کے درمیان گفتگو انتہائی کشیدہ ماحول میں ہوئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر اسرائیل کو زرد کارڈ دکھایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم امریکی خدشات کو سمجھتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ جن مکانات کی منظوری دی گئی اس کی تعداد کو کم کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکا نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے سے اسرائیلی اور فلسطین کے درمیان امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bhgoaD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times