Saturday, September 18, 2021

قومی ٹیم کے سابق کوچ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کوچ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔ میرے وہاں گزرے 3 سال بہت شاندار تھے۔


خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39jMBwI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times