Tuesday, September 28, 2021

طالبان نے کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

طالبان نے کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی

طالبان حکومت نے کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

 افغان وزارت نشریات کے حکام اور کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبر کی تردید کی۔

کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے سے متعلق خبر امریکی بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے شائع کی تھی۔

کابل یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات معمول کے مطابق آرہی ہیں اور یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ بھی معمول کے مطابق آرہی ہیں۔

کابل یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبر بنائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3m34CFO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times