Tuesday, September 28, 2021

سگریٹ پینے والے افراد کے لیے بری خبر آگئی

 ماہرین نے کہا ہے کہ سگریٹ نوش افراد میں کورونا سے اسپتال داخل ہونے کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ نتیجہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے 4 لاکھ 21 ہزار کورونا مریضوں کے اعداد و شمار جمع کرنے کے بعد اخذ کیا۔ ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی سے پھیپھڑے پہلی ہی 100 فیصد کارکردگی دکھانے سے قاصر…

ماہرین نے اعداد و شمار سے ثابت کیا کہ ہر سگریٹ پینے والے 14 ہزار کورونا سے متاثر افراد میں سے 51 افراد کو اسپتال داخل ہونا پڑا۔ یہ تعداد ہر 241 افراد میں ایک بنتی ہے۔
اس طرح سگریٹ نوشی نہ کرنے والے 25 ہزار کورونا مریضوں کا ڈیٹا دیکھا گیا۔ ان میں سے 400 مریضوں کو اسپتال داخل ہونا پڑا۔ یہ تعداد ہر 600 میں سے ایک بنتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ دن میں 9 تک سگریٹ پینے والے افراد میں کورونا سے مرنے کا خطرہ سگریٹ نوشی نہ کرنےوالوں کے مقابلے دگنا ہوتا ہے۔ 9 سے 19 سگریٹ روزانہ پینے والوں میں یہ خطرہ 5گنا تک زیادہ ہوتا ہے جب کہ 19 سے زیادہ سگریٹ روزانہ پینے والوں میں خطرہ 6 سے 10 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔

کورونا کے آغاز میں ایسی کئی ریسرچز سامنے آئیں کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں پر کورونا کم اثر انداز ہوتا ہے تاہم تھیورکس میں شائع ہونے والی آکسفورڈ کی رپورٹ نے اعداد و شمار کے ساتھ ان سب کو غلط ثابت کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wj8byB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times