
پاکستان کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے فیصل مسجد کو عوام کے لیے فی الحال بند کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منال پیر سوہاوہ جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ تمام اقدامات کورونا پھیلنے کی وجہ سے کئے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jUEFXW
0 comments: