Thursday, August 19, 2021

عالمی مالیاتی فنڈ نے افغانستان کو مالی وسائل کی فراہمی روک دی

عالمی مالیاتی فنڈ نے افغانستان کو مالی وسائل کی فراہمی روک دی

عالمی مالیاتی فنڈ نے غیریقینی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے فنڈز روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیشہ عالمی برادری سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔عالمی برادری میں اس وقت افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ابہام ہے۔

غیریقینی صورتحال کے باعث افغانستان آئی ایم ایف وسائل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتے افغانستان کو 46 کروڑ ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کرنا تھے۔

دوسری جانب امریکا نے بھی افغان سینٹرل بینک کے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے۔امریکا کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے سینٹرل بینک کے اثاثے طالبان تک نہیں پہنچنے دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wb8AmB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times