Thursday, August 5, 2021

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف کرادیا

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سوشل میڈیا کے دیگر مقبول پلیٹ فارمز کو کڑا وقت دینے کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہے جس کے پیش نظر ٹک ٹاک نے بھی دیگر پلیٹ فارمز کی طرح ایک اور فیچر متعارف کروادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے حریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ’اسٹوریز ‘کے فیچر کی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹوریز کے نام سے منسوب یہ فیچر ٹک ٹاک صارفین کو اسٹوری پر مختصر ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ آئندہ 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہوجائے گی۔

ٹک ٹاک کے فیچر اسٹوریزکے حوالے سے اعلان ٹوئٹر پر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کی جانب سے سامنے آیا، سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹوئٹر پر نئے فیچر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا۔

بعد ازاں کمپنی کی جانب سے نئے فیچر کی جانچ کے آغاز سے متعلق تصدیق سامنے آئی، فی الحال ٹک ٹاک اسٹوریز کا فیچر پلیٹ فارم پرچند صارفین کے لیے متعارف کروایا گیاہے۔

خیال رہے کہ اسٹوری کا فیچر ٹک ٹاک سے پہلے انسٹاگرام، فیس بُک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے، کچھ عرصہ قبل ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fyUrWK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times