Thursday, August 5, 2021

امريکی رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک

رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثہ

رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ورکرز نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراد کی جارہی ہے تاہم کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیکساس پولیس کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پول سے جا ٹکرائی، اس کے علاوہ بس میں 15 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے اور تمام افراد تارکین وطن ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xp1d7B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times