Thursday, August 19, 2021

دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہیں ہیں اس پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، شاہ محمود قریشی

دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہیں ہیں اس پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہیں ہیں اس پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں؟انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرناچاہیےتاکہ سب ان کو قبول کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکا م کےخواہاں ہیں۔ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا، چاہتے ہیں افغانستان سے پر امن انخلا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحا ل پر سب کی نظر ہے ۔ اپنی ذات سے ہٹ کر افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک سے رابطہ کروں گا۔ ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ افغانستان کی قسمت کا فیصلہ اب افغان عوام کے ہاتھ میں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j1XU2j

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times