Saturday, August 7, 2021

کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے، کچھ برقرار رہیں گی۔این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست سے نیا نوٹیفکیشن آجائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسز کو کمی کی طرف لے جائیں گے۔

آج بھی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ماسک کے بغیر نہ رہیں۔ پرامید ہوں کے ویکسی نیشن کا نمبر اب بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل سم کو بند کرنے کا کہا تو لوگ ویکسین لگوانے آئے۔گزشتہ روز ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار ویکسین کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران ویکسی نیشن سینٹر شام 4 سے رات 12 تک کھلا رہے گا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے سڑکوں پر آںے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا، مصطفیٰ کمال سڑکوں پرآئیں توماسک پہن کرآئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی بہتری کےلیے جوہوسکا وہ کریں گے۔ مخالفت پر یقین نہیں کرتا،کام کام اور کام پر یقین رکھتا ہوں۔ کراچی میں مثبت اور تعمیری کام نظر آئے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iuCQkY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times