
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ مریم باجی نے لندن میں جج کی ویڈیو پیدا کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔۔
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم باجی نے لندن میں بٹ صاحب کو احکامات دیئے ہیں کہ امیگریشن کے سینئر جج ، برطانوی وزیراعظم اور وزیر امیگریشن کی ویڈیوز پیدا کی جائیں۔
ن لیگ کے 9 بیانیے کم تھے کہ ایک 10 بیانیا بنایا جا رہا ہے۔ اب لندن میں سیاسی انتقام پر احتجاج کیا جائے گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 7, 2021
مریم باجی نے لندن میں بٹ صاحب کو احکامات دئیے ہیں کہ بورس جانسن، امیگریشن کے وزیرKevin Foster، لندن میں امیگریشن کورٹ کے سنئیر ترین جج جناب جج ایلن کی وڈیوز پیدا کی جائیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 9 بیانیے کم تھے کہ دسواں بیانیہ بنایا جا رہا ہے، اب یہ لوگ احتجاج کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے ویزے میں توسیع نہ ملی توبرطانیہ کی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Ct8EhR
0 comments: