Monday, August 9, 2021

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 10 اگست کو ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے اجلاس طلب کررکھا ہے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 10 اگست کو ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے اجلاس طلب کررکھا ہے۔

ایسے میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے جوڈیشل کمیشن کوخط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں۔

خط میں جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ ریکارڈ پرلاناچاہتاہوں سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے کیلئے کبھی کوئی تاثرنہیں دیا لہٰذا ان کا خط جوڈیشل کمیشن کے تمام معزز ارکان کو فراہم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مستقل تعیناتی کیلئے تیار ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lNPkpY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times