Sunday, August 1, 2021

نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

ایف آئی اے کی زیر حراست پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر سے متعلق غلط فہمی دور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں زیر علاج ایم پی اے نذیر چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ختم نبوت سے متعلق شہزاد اکبر سے متعلق جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوگئی، اگر کسی بات سے شہزاد اکبر کا دل دکھا تو معذرت خواہ ہوں۔

دوسری جانب مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے دونوں شخصیات کے درمیان رابطے میں اہم کرداراداکیا۔

واضح رہے کہ جہانگیر خان ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کےباعث پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایاگیا جہاں مختلف ٹیسٹوں کےبعد انہیں داخل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی کو شہزاد اکبر کی جانب سے دائر درخواست پر ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا، اس سے قبل نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مدعیت میں گرفتاری و رہائی عمل میں آئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lk7v6o

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times