Monday, August 9, 2021

کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج

 کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے۔کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں اتحاد چوک اور سریاب روڈ پر ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بم دھماکوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اتحاد چوک دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 21 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں ایک نوجوان زخمی ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jT4K9R

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times