Monday, August 9, 2021

کورونا وائرس، پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

کورونا وائرس، پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست کے لاک ڈاؤن آرڈر میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی۔

ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر آج سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ix5VMm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times