Sunday, August 8, 2021

میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق میجر طفیل شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر قوم کا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میجر طفیل شہید نے جرات و بہادری سے نئی داستان رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ میجر طفیل شہید نے بطور سپاہی ہر قیمت پر مشن مکمل کیا۔

میجر طفیل محمد شہید کے 63 ویں یوم شہادت کے موقع پر بورے والا میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

میجرطفیل محمد شہید کا شمار قوم کےان جانباز سپوتوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

میجر طفیل محمد شہید 22 جولائی 1914 کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 1947 میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fKLaLo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times