
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہو گئے۔
وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ این سی او سی نے کورونا کا مقابلہ کرنے پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم میں قوم کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا سے متعلق قوم میں آگاہی پیدا کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CvKt2g
0 comments: