Thursday, August 19, 2021

وزیر اعظم عمران خان کا 3 سالہ کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان عوام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم 3 سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے 3 سالہ کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے تقریب میں عوام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم 3 سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق عاشورہ کے باعث گزشتہ روز ہونے والی تقریب ملتوی کی گئی تھی، تقریب کی تاریخ کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس کی تیاری کل سے شروع کردی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3z1JTap

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times