Wednesday, August 25, 2021

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 85 جانیں نگل گیا

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 85 جانیں نگل گیا

پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 85 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 305 ہوگئینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار…

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار446 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، پنجاب میں تین لاکھ 85 ہزار 258، اسلام آباد میں 97 ہزار 542، بلوچستان میں 32 ہزار 14، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 666 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 742، خیبرپختونخوا 4 ہزار 859، اسلام آباد 856، گلگت بلتستان 171، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 688 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WnfpRR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times