Sunday, August 22, 2021

ایک سافٹ ڈرنک پینے سے 'صحت مند' زندگی کے 12 منٹ کم ہوجاتے ہیں؛ نئی تحقیق سامنے آ گئی

سافٹ ڈرنک

میٹھے مشروبات کا استعمال موجودہ عہد میں بہت زیادہ ہوتا جارہا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک سافٹ ڈرنک پینے سے 'صحت مند' زندگی کے 12 منٹ کم ہوجاتے ہیں؟

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا جس میں غذا کے انسانی صحت اور ماحول پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

جریدے جرنل نیچر فوڈ میں شائع تحقیق میں 5800 سے زیادہ غذائی اشیا کی جانچ پڑتال کرکے ان کے مفید یا نقصان دہ ہونے کی درجہ بندی کی گئی۔

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ موجودہ عہد میں فاسٹ فوڈ کا استعمال بڑھ گیا ہے مگر روزمرہ کی بنیاد پر یہ جاننا بہت مشکل ہوتا ہے کہ انفرادی انتخاب کس حد تک ہماری اور ماحول کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزمرہ میں گائے کے گوشت اور پراسیس گوشت سے حاصل مجموعی کیلوریز کے صرف 10 فیصد حصے کو اناج، پھلوں، سبزیوں، گریوں، دالوں اور مخصوص سی فوڈ سے بدل دینا صحت مند زندگی میں 48 منٹ کا اضافہ کرسکتا ہے۔

یہی غذا ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین نے انسانی صحت پر غذا کے اثرات کا تخمینہ ایک بڑی تحقیق کے ڈیٹا کو استعمال کرکے لگایا۔

نتائج میں بتایا گیا کہ زمین پر اگنے والے پھل، سبزیووں، دالیں، گریاں اور سی فوڈ سے پراسیس گوشت، گائے کے گوشت اور دیگر غذاؤں کے منفی اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں صحت اور ماحول کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں اور غذا میں ڈرامائی تبدیلیوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DaVHtp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times