Wednesday, June 3, 2020

سعودی عرب کا یمن کیلئے بڑا اعلان، انتونیو گوتریس بھی میدان میں آگئے

 سعودی عرب یمن کو 500 ملین ڈالر عطیہ کرے گا
سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمن کو 500 ملین ڈالر عطیہ کرے گا۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے یہ اعلان کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ امدادی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر یمن کی مدد کریں۔

فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اب تک یمن کو 17 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

ناروے نے یمن کے لیے 175 ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ ہالینڈ نے یمن کے لیے 15 ملین یورو دینے کا اعلان کر دیا۔

کانفرنس کے دوران سویڈن کا 30 ملین ڈالر اور برطانیہ کا 160 ملین اسٹرلنگ پونڈ دینے کا اعلان جب کہ یورپی یونین نے 71 ملین یورو دینے کا عندیہ دیا ہے۔

کانفرنس کے دوران سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یمن مسئلے پر ہمیشہ اقوام متحدہ کی کاوشوں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہے گا۔

کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ 24 ملین یمنی باشندوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں 40 لاکھ افراد اپنے گھروں سے دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اہل یمن کو امن کی بے حد ضرورت ہے، تمام ممالک یمن میں انسانی بحران سےنمٹنے کے لیے امداد دیں۔

یو این کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یمن میں اقوام متحدہ کے 30 فی صد سے زیادہ امدادی پروگرام آئندہ برس بند ہو جائیں گے اور 50 فی صد یمنیوں کو پینے کے لیے صاف ستھرا پانی بھی میسرنہیں ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dy8j0A

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times