
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں شدید بارش اور نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا اور کہا امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شدید بارش اور نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیوانتظامات کررکھیں اور امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نکاسی آب کےلیےہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
انھوں نے مزید کہا شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کی نگرانی کریں۔
خیال رہے وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث گاڑیاں سڑکوں پر تیرنے لگیں۔
اسلام آباد میں ایک فٹ کا کلاؤڈ برسٹ ہوا، جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3f71Ooa
0 comments: