
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کو شہر قائد کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبہ اور شہر کے بنیادیہ…
صدر مملکت کی زیر صدارت جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی موجود تھے، اجلاس میں کرونا وائرس کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز بھی زیر بحث آئے۔
اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج ، کچرے کا نظام اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا جب کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کرونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح اشارے ہیں۔
اس دوران صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں، وفاق، کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ویکسین لگوائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے این سی او سی کی ہدایات پر عوام پر صورت عمل کریں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر فیصلہ سازی سے پاکستان کو دوسرے ممالک کی نسبت صورتحال سے بچنے میں بہت مدد ملی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hZdkme
0 comments: