Saturday, July 10, 2021

کراچی سمیت سندھ میں رواں سال مون سون کا آغاز بدھ سے ہو گا

 کراچی سمیت سندھ میں رواں سال مون سون کا آغاز بدھ سے ہو گا

 کراچی سمیت سندھ میں رواں سال مون سون کا آغاز بدھ سے ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے اور صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 12 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ ان دنوں کراچی کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔
حکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T1Rw0S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times