Sunday, July 4, 2021

سیاسی آوارہ گردوں کا نا کوئی نظریہ نا راستہ نا ہی منزل ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) پر برس پڑے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابو بچاؤ ڈرامےکی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ کرنےجارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے تمام کردار پٹ چکے ہیں، ان سیاسی آوارہ گردوں کا نا کوئی نظریہ نا راستہ نا ہی منزل ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح ان کی کبھی ایک ڈگراور کبھی دوسری ڈگر ہے،عمران خان پرتنقید کافی نہیں، یہ لوگ اپنا پروگرام دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3heT15a

0 comments:

Popular Posts Khyber Times