Sunday, July 11, 2021

اماراتی حکومت کا عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر تعطیلات کا اعلان

یو اے ای

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وفاتی اتھارٹی برائے انسانی وسائل کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق تعطیلات کا آغاز پیر 19 جولائی (یومِ عرفہ) سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر سے جمعرات تک ہوں گی جبکہ 23 اور 24 جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق عید تعطیلات کے بعد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں کام دفتری امور 25 جولائی سے انجام دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 6 چھٹیاں دی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق نجی کمپنیوں پر بھی ہوگا جبکہ ضروری سرکاری ادارے اور پرائیوٹ سیکٹرز عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3k3xcar

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times