
کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ نہ تھم سکا اور 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 700 کے قریب نئےکیسز کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شرح تقریباً 4 فیصد لاہور میں ڈیڑھ فیصد اور پنجاب میں مجموعی شرح ایک فیصد اور بلوچستان میں یہ شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1228 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jHS47a
0 comments: