Sunday, July 18, 2021

نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا

 نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا

سوات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کی جا نب سے نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہےکہ نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب ہو گا جس کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ نواز شریف کڈنی اسپتال کا نیا نام ریاستِ سوات کے آخری والی میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

فوٹو بسکریہ پی ٹی آئی کے پی کے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2USIQdZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times