
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی معیار کا ایئرٹریفک کنٹرول کمپلیکس تعمیر کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی معیار کا ایئرٹریفک کنٹرول کمپلیکس تعمیر ہوا ہے جسے فعال بھی کردیا گیا۔
ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ جدیدایئرٹریفک کنٹرول مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔
کنٹرول کمپلیکس 4کروڑ روپے کی لاگت سے 6ماہ میں مکمل کیا گیا، بلندی کم ہونے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہورہا تھا، اس اقدام سے دشواریاں دور ہوگئیں۔
منیجر کا کا مزید کہنا تھا کہ نیااےٹی سی ٹاور120فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد ایئرپورٹ پر جدید فائراسٹیشن بلڈنگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ متعلقہ اداروں کے مذکورہ اقدامات سے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VLtIiM
0 comments: