Friday, July 9, 2021

کورونا سے بچاؤ کی مؤثر امریکی ویکسین موڈرنا چند منٹوں میں ہی فروخت

موڈرنا

کورونا سے بچاؤ کی مؤثر امریکی ویکسین موڈرنا چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئی۔

تھائی لینڈ میں کورونا کیسز بڑھنے پر اسپتال کی جانب سے ‏منگوائی گئی موڈرنا ویکسین کو آئن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو چند منٹوں میں ہی پوری ‏کھیپ ختم ہو گئی۔

سنگاپور کی ایک پرائیویٹ کمپنی نے 18 سو خوراکیں فروخت کے لیے آن لائن پیش کی تھیں اور ‏فی ڈوز کی قیمت 1650 بھات (50 ڈالر) مقرر کی جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی۔

پھیاتھائی اسپتال کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تیزی سے ویکسین فروخت ہو گئی اور جو لوگ ‏یہ حاصل نہیں کر سکے ان سے معذرت چاہتے ہیں۔

ایک خریدار نے بتایا کہ 15 سیکنڈز میں ان کے ہاتھ سے ویکسین نکل جاتی لیکن وہ خوش قسمت ‏ہیں کہ انہوں نے یہ حاصل کر لی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تلاش میں ان کے پیج پر بھی بہت زیادہ ٹریفک رکھا اور ‏‏26 لاکھ لوگوں نے پیج پر آئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xx2UAP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times