Sunday, July 18, 2021

ہولناک ٹریفک حادثہ، 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی

 ہولناک ٹریفک حادثہ، 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ktAjZC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times