
افغانستان سے کراچی آنے والے 22افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہلک وائرس سے متاثرہ 22 افراد میں ایک خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو دنبہ گوٹھ میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز کے 17 مسافروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yLhlkZ
0 comments: